cinderella the beautifull Girl story in urdu | سینڈریلا۔۔۔۔ایک خوبصورت لڑکی

cinderella the beautifull Girl  story in urdu
Photo by McGill Library on Unsplash






ایک دفعہ کا زکر ہے کہ ایک بادشاہ کی سلطنت کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک بہت خوبصورت لڑکی ریتی تھی جس کا نام سینڈریلا تھا۔ وہ بہت خوبصورت تھی۔ اس کے والدین بچپن میں ایک حادثہ میں مر گئے تھے اور وہ اپنی انتہائی ظالم اور چالاک سوتیلی ماں اور دو سوتیلی بہنوں سے ساتھ رہتی تھی۔ سینڈریلا کی سوتیلی ماں اور دونوں بہنیں اس کی خوبصورتی سے بہت جلتی تھیں کیوں کہ اس کی دونوں سوتیلی بہنیں بہت بد صورت تھیں۔ سینڈریلاکی سوتیلی ماں اور دونوں بہنیں اس پر بہت ظلم کرتی تھیں۔اس سے گھر کے تمام کام کرواتی تھیں۔اپنے گندے کپڑے دھلواتی،برتن صاف کرواتی،گھر کو جان بوجھ پر گندا کر کے بار بار سینڈریلا سے صفائی کرواتی اور بلا وجہ اپنی ماں کو سیڈریلا کی شکایتیں لگا کر اس کو زلیل کرواتی رہتی تھیں اور سوتیلی ماں کو بھی سینڈریلا کو زلیل کرنے کا موقع چاہیے ہوتا تھا۔سینڈریلا اپنی زندگی سے بہت مایوس تھی خاص کر اپنی سوتیلی ماں اور بہنوں کے سلوک کی وجہ سے۔ وہ بہت روتی تھی۔ ہر وقت عمگین اور اداس رہتی تھی۔
        ایک دن اس کے گھر بادشاہ کی طر ف سے ایک پیغام آیا۔بادشاہ اپنے محل میں ہر سال اپنی رعایا کی دعوت کرتا تھا۔اور اس دفعہ بھی سینڈریلا اور اس کے تمام گھر والوں کو شاہی دعوت میں بلا یاگیا تھا۔سینڈریلا بہت خوش تھی کہ وہ بھی شاہی دعوت میں جائے گی لیکن جب یہ بات سینڈریلا کی سوتیلی ماں اور بہنوں کو پتہ چلی تو انہوں نے سوچا کہ سینڈریلا بہت خوبصورت ہے اگر اس کو دعوت میں لے کر گئے تو سب اس کو دیکھیں گے اور ہمیں کوئی بھی منہ نہیں لگائے گا۔لہذا سینڈریلا کو دعوت میں نہیں لے کر جانا۔ یہی سوچ کر اس کی سوتیلی ماں نے سینڈریلا کو بلایا اور انتہائی غصہ میں اس کو کہا کہ تم دعوت میں نہیں جاؤ گی۔تم گھر پر رہو گی اور سارا کام کرؤ گی۔ اگر ہمارے آنے تک کام نہ ہوا تو ہم تمہارے ساتھ بہت برا کرئیں گے۔اور یہ بھی کہا کہ ہمارے دعوت میں جانے کے لیے فراک بھی تم ہی سیو گی۔ سینڈریلا بیچاری یہ سن کو بہت روئی اور ان کی فراک سینے میں مصروف ہو گئی۔ساتھ ہی ان کے بالوں کو سنوارنے اور ان تینوں کو دعوت کے لیے تیار کرنے میں لگ گئی۔ سینڈریلا کی سوتیلی ماں اور بہنیں تیار ہو کر چلی گئی اور سینڈریلا کو چھوڑ گئیں۔
       سینڈریلا بہت اداس ہوئی اور اس نے رونا شروع کر دیا۔اتنے میں اچانک ساتھ والے کمرے سے ایک تیز روشنی نمودار ہوئی۔ جب سینڈریلا نے روشنی دیکھی تو وہ اس کمرے میں گئی جہان ایک خوبصورت پری ہاتھ میں جادوئی چھڑی لے کرکھڑی تھی۔ اس نے سینڈریلا سے کہا کہ تم اداس نہ ہو۔میں تمہیں بادشاہ کی دعوت میں بھیجنے کے لیے تیار کرتی ہوں جس پر سینڈریلا نے کہا کہ میرے پاس کوئی خوبصورت فراک نہیں جو کہ پہن کر جا سکوں۔ یہ سن کہ پری نے اپنی جادو کی چھڑی اس کے پرانے کپڑوں پر ماری اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایک خوبصورت فراک میں بدل گئے۔اگلے ہی لمحے پری نے جادوئی چھڑی دوبارہ اس کے پاؤں سے لگائی تو اس کے پاؤں میں بہت خوبصورت شیشے کے جوتے موجود تھے۔پھر اس نے پاس موجود دو چوہوں پر چھڑی گھمائی تو وہ بڑے سے دو گھوڑے بن گئے اور پاس ہی موجود بڑے سے پیلے کدو پر چھڑی گھمائی تو وہ ایک خوبصورت سواری میں بدل گیا جس کے ساتھ دو کوچوان بھی تھے۔
       سینڈریلا اب ایک بہت خوبصورت شہزادی کی طرح تیارر تھی۔ پری نے اس کو جانے سے پہلے خبردار کیا کہ وہ رات بارہ بجے سے پہلے واپس آ جائے نہیں تو وہ جہاں بھی موجود ہوئی جادو کا اثر ختم ہو جائے گا اور تمام چیزیں واپس اپنی اصل حالت میں آ جائیں گی۔سینڈریلا نے پری کی بات سن کر کہا کہ میں بارہ بجے سے پہلے واپس آ جاؤں گی۔ سینڈریلا اب بادشاہ کی دعوت میں پہنچ گئی جہاں محل میں داخل ہوتے ہی تمام نظریں اس کی طرف پھر گئیں۔ ہر شخص سینڈریلا کی خوبصورتی سے حیران تھا۔کوئی بھی اس کو پہچان نہ سکا کہ یہ ہمارے گاؤں کی ایک عام سی لڑکی ہے۔ خود سینڈریلا کی سوتیلی ماں اور بہنیں بھی اس کو پہچان نہ سکی۔ اتنے میں شہزادے کی نظر سینڈریلا پر پٹری تووہ اس کو خوبصورتی کا دیوانہ ہو گیا۔اس نے سینڈریلا کے پاس جا کر اس کو اپنے ساتھ ڈانس کرنے کا کہا جس پر سینڈریلا مان گئی اور دونوں نے کئی گھنٹوں تک ڈانس کیا۔ سینڈریلا اتنی کھو گئی کہ اس کو پری کی خبردار کرنے والی بات یاد ہی نہ رہی۔ جب کافی وقت کے بعد سینڈریلا کو پری کی بات یاد آئی تو وہ اچانک گھبرا کرمحل کے د روازے کی طرف بھاگی اور محل سے باہر نکل گئی۔اس بھاگم بگاک میں سینڈریلا کا شیشے کا ایک جوتا اس کے پاؤں سے اتر گیا جو محل میں رہ گیااور شہزادے کے ہاتھ لگ گیا۔
       اب سینڈریلا بہت تیزی سے اپنے گھر کی طرف جا رہی تھی اور جیسے ہی وہ اپنے گھر کے قریب پہنچی جادو کا اثر ختم ہو گیا اور اس کا خوبصورت فراک اب دوبارہ پرانے کپڑوں میں تبدیل ہو گیا۔دونوں گھوڑے واپس چوہے بن گئے اور بڑی شاہی سواری واپس پیلے کدو میں بدل گئی۔اتنے میں سینڈریلا کی سوتیلی ماں اور دونوں بہنیں بھی گھر پہنچ چکی تھیں۔ وہ تینوں بھی اسی لڑکی کی خوبصورتی کی باتیں کر رہی تھیں جو کہ شہزادے کے ساتھ ڈانس کر رہی تھی۔ سینڈریلا یہ ساری باتیں سن رہی تھی اور بہت خوش ہو رہی تھی۔ ادھر شہزادے کو سینڈریلا پسند آ گئی تھی۔ وہ ہر قیمت پر اس لڑکی کو ڈھونڈنا چاہتا تھا لیکن اس کو تو اس لڑکی کا نام تک نہ پتہ تھا جس کے ساتھ وہ دانس کرتا رہا تھا۔شہزادے نے اپنے طور پر بہت کوشش کی سینڈریلا کو ڈھونڈنے کی لیکن وہ نہ ملی کیونکہ اس کو پاس سینڈریلا کا صرف ایک شیشے کا جوتا تھا۔ چنانچہ اس نے اپنی سلطنت میں اعلان کروا دیا کہ جس لڑکی کا پاؤں اس شیشے کے جوتے میں پورا آ گیا میں اس سے شادی کروں گا اور وہ اس سلطنت کی شہزادی ہو گی۔یہ سن کہ سینڈریلا کی سوتیلی بہنوں کے منہ میں پانی آ گیا۔ وہ اپنے آپ کو شہزادے کی بیوی اورسلطنت کی شہزادی تصور کرنے لگ گئیں۔ شہزادہ اور اس کے سپاہی ہر گھر میں جا کر شیشے کا جوتاوہاں موجود ہر لڑکی کے پاؤں میں پہنا کر دیکھ رہے تھے لیکن وہ جوتا کسی کے پاؤں میں پورا نہ آ رہا تھا۔یہاں تک کہ شہزادہ اور اس کے سپاہی سینڈریلا کے گھر پہنچ گئے۔سینڈریلا کی سوتیلی ماں نے اس کو چھپا دیا اور شہزادہ کے سامنے جانے نہیں دیا۔ خود اس کی سوتیلی بہنیں وہ جوتا پہننے کی کوشش میں پاگل ہو چکی تھیں۔دونوں اپنے پاؤں کو بری طرح سے مڑور رہی تھیں کہ کسی طرح جوتا پاؤں میں اڑ جائے لیکن ان کے پاؤں بہت موٹے اور بھدے ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہ تھا۔ اس دوران شہزادہ کی نظر اچانک سینڈریلا پر پڑی جو کہ گھر کے کام میں مصروف تھی۔ شہزادے نے اس کو بلایا اور جوتا پہننے کو کہا۔سینڈریلا نے وہ جوتا پہنا اور جو کہ اس کے پاؤں میں پورا آ گیا۔ شہزادے کو اس کی شہزادی مل گئی۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کر لی اور ہنسی خوشی زندگی گزارنے لگے۔

Share it

Do not miss

cinderella the beautifull Girl story in urdu | سینڈریلا۔۔۔۔ایک خوبصورت لڑکی
4/ 5
Oleh