The Wolf and the crane story in urdu

The Wolf and the crane story in urdu
Photo by Jeroen Bosch on Unsplash

ایک بھیڑیا بہت ہی لالچی تھا اور لالچ کے ساتھ دعوت اُڑانے میں مصروف تھا کہ ایک ہڈی اس کے گلے میں پھنس گئی۔اب نہ وہ اسے نگل پا رہا تھا اور نہ ہی اُگل پا رہا تھا۔اب وہ مزید کچھ کھانے کی  حاجت میں نہ رہا تھا یہ اس کے لئے نہایت پریشان کن حالت تھی۔وہ جلدی سے سارس کے پاس گیا اسے ورا یقین تھا کہ وہ اپنی لمبی گردن اور چونچ کو استعمال کر کے اُس کے حلق سے ہڈی نکال باہر پھینکے گا۔
سارس سے مل کر بھیڑیے نے کہا "اگر تم میرے حلق سے اس بڑی ہڈی نکال دو تو میں تمہیں اس کا شاندار انعام دوں گا"بھیڑے نے کہا۔سارس اپنا سر اس کے منہ میں ڈالتے ہوئے گھبرا رہی تھا لیکن وہ فطرتی طور پر لالچی تھی۔اس لئے اس نے ویسے ہی کیا جیسا بھیڑیے نے اسے کرنے کو کہا۔جیسے ہی بھیڑیے کو محسوس ہوا کہ اس کے حلق سے ہڈی نکل گئی ہے تو وہ واپس جانے کے لئے مڑا تو سارس نے بے چینی کی کیفیت میں کہا"میرے انعام کا کیا"۔"کیا"بھیڑیے نے آنکھیں پھاڑتے ہوئے کہا"کیا تمہیں اپنا انعام ملا نہیں کیا اتنا کافی نہیں کہ جب تم نے اپنا سر میرے منہ سے نکالا اور میں نے تمہیں جانے دیا"
"مکار لوگوں کی خدمت میں کسی قسم کے صلہ کی توقع رکھنا بے کار ہے"

Share it

Do not miss

The Wolf and the crane story in urdu
4/ 5
Oleh