mil jul kr rhena chahiye | urdu kahani | story time

                                        مل جل کر رہنا چاہیے 




ایک بار کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں ایک مچھیرا اپنے تین بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا۔ تینوں بیٹے آپس میں بہت جھگڑا کرتے   

تھے۔ مچھیرا اس بات سے بہت پریشان تھا۔ ایک دن مچھیرے کو ایک ترکیب سوجھی۔ اس نے اپنے تینوں بیٹوں کو بالیا اور 

کہا: میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ میرا کونسا بیٹا سب سے زیادہ ہونہار ہے۔ تینوں بھائی مچھیرے کو حیرت سے دیکھنے لگے۔ پھر 
بڑی بیٹے نے پوچھا: ابا یہ آپ کو کیسے پتا چلے گا۔ مچھیرے نے جواب دیا: میں تم تینوں کو ایک کام دوں گا اورجو اس کام 

کو سب سے پہلے مکمل کرے گا وہی سب سے ہونہار کہالئے گا۔ یہ سن کر تینوں ہی بچے بہت خوش ہوئے اور سوچنے لگے 
کہ وہی سب سے زیادہ ہونہار ہیں۔ انہوں نے کہا: ابا آپ کام بتاءیں۔ مچھیرے نے کہا: تم تینوں کو ایک ایک مچھلی پکڑنے ہی 

اور جو سب سے پہلے مچھلی پکڑ کر لے آئے گا وہ جیت جائے گا۔ تینوں بیٹے پھر خوشی خوشی مچھلی پکڑنے کے لیے 

روانہ ہوئے اور سمندر کے کنارے پہنچ گئے۔ تینوں نے مچھلی پکڑنے کا سارا سامان اپنے بستوں سے نکاال۔ پہلے بیٹے نے 

جب سامان نکاال تو اس نے سب سے پہلے مچھلی پکڑنے کا جال بنانا شروع کیا۔ مگر اس کی ہزار کوششوں کے باوجود اس 

سے جال نہیں بنا۔ تب اسے احساس ہوا کہ جب بھی تینوں بیٹے مچھیرے کے ساتھ مچھلی پکڑنے جاتے تھے تو جال بنانے کا 

کام باقی دونوں بیٹے کرتے تھے اس لیے بڑے بیٹے کو جال بنانے نہیں آتا تھا۔ بڑا بیٹا تھک ہار کر بغیر مچھلی پکڑے گھر 

واپس آگیا۔ دوسرا بیٹا زیادہ ہونہار تھا۔ اس نے جال بنا لیا مگر پھر اسے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ اس میں کیا چارا ڈالے کہ 

جس سے مچھلی جال کی طرف آءے کیونکہ چارا چننے کا کام ہمیشہ سب سے چھوٹا بھائی کرتا تھا۔ اس لیے دوسرا بھائی بھی 
شکست کھا کے گھر واپس آگیا۔ تیسرا بھائی سب سے زیادہ تیز تھا۔ اس نے جال بھی بنا لیا، اس میں چارا بھی ڈال لیا اور اس 

جال میں مچھلی پھنس بھی گعی۔ مگر مچھلی بھاری تھی اور وہ چھوٹا تھا اس لیے مچھلی کو کھینچ کر نکال نہ سکا اور 

شکست کھا کر گھر واپس آگیا۔ جب مچھیرے نے دیکھا کہ تینوں بیٹے شکست کھا کر گھر واپس آگئے ہیں تو اس نے ان تینوں 

سے کہا کہ اب وہ تینوں مل کر جا کر ایک مچھلی پکڑیں۔ تینوں بیٹے پھر سے سمندر کنارے گعے اور سارا سامان نکاال۔ 

دوسرے بیٹے نے جال بنایا، چھوٹے بیٹے نے چارا ڈاال اور مچھلی کے جال میں پھنسانے کے بعد بڑے بیٹے نے اپنی طاقت 

سے اسے کھینچ کر باہر نکال لیا اور تینوں بیٹے مچھلی پکڑ کر گھر واپس آگئے۔ تب مچھیرے نے انہیں سمجھایا کہ ساتھ مل 

کر کام کرنے میں ہی کامیابی ہے اور اس لیے تینوں بیٹوں کو چاہیے کہ وہ آپس میں مل کر رہیں اور لڑائی جھگڑا نہ کریں۔ 

تینوں بیٹوں نے مچھیرے کی بات مانی اور وعدہ کیا کہ اب وہ کبھی جھگڑا نہیں کریں گے۔

Share it

Do not miss

mil jul kr rhena chahiye | urdu kahani | story time
4/ 5
Oleh