ہاتھی اور جانور






              ایک خوشگوار وادی میں رہنے والے   جانور اداس تھے ,وہ  سب پریشان تھے کیونکہ کچھ جانور  دوسروں  کے ساتھ بہت بے رحم تھے  .. ایک طاقتور ,نرم دل ہاتھی ان کا سردار تھا ، اس وجہ سے  تمام جانور ہاتھی کے پاس گئے اور اسے سب کچھ بتایا ..  
                                      ہاتھی جاننا چاہتا تھا کہ کونسے جانور برے ہیں اس لیے اس نے تمام جانوروں  کو ملاقات کے لیے بلایا اور انہیں  کہا کہ وہ اپنی بری عادات کو چھوڑ دیں..سست ہونا, چالاک ہونا, خود غرض  ہونا دوسروں سے حسد کرنا سارے جنگل کی خوشیوں  کو خراب کر دے گا ..
   سارے نرم دل جانور جیسے کہ کتا ,اونٹ ,بھیڑ ,فاختہ, چیونتی ,شہد کی مکھی وغیرہ ہاتھی کی بات دھیان و توجہ سے سن رہے تھے اور انہوں نے اس معاہدہ پر سر ہلایا ..تاہم دوسرے جانور جیسے چیتا ,بھیڑیا ,سانپ ,,بھڑ ,,ٹدڈی ,بندر ,وغیرہ ہاتھی کی بات سے بہت ناراص ہوئے ..یہ جانور چالاک تھے اور کمزور جانوروں پر حاوی تھے . وہ اونچی آواز سے بربرانے لگے ..  
         ہاتھی خاموش ہونے کے لیے بربرایا اور  پھر بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں  سب کو اپنی نصیحت کر چکا  ہوں لیکن آپ میں سے بہت کم میری بات سن کر خوش ہوئے .اور پھر اس نے وضاحت کی کہ وہ جانور جو اس   نصيحت کو سن کر خوش ہو ئے وہ اچھے جانور ہیں  اور جو اس کی  بات سے ناراض ہوئے وہی پریشانی کا باعث تھے ..  

    نتیجہ : اچھی نصيحت ان کو تکلیف دیتی ہے جو برے کام کرتے ہیں 

Share it

Do not miss

ہاتھی اور جانور
4/ 5
Oleh