کسان اور کتا






ایک شام کسان اپنے کھیتوں سے واپس گھر جارہا تھا ۔وہ اپنے چھوٹے بچے کو جھولے میں چھوڑ کرآ یا تھا ۔اس کا وفادار کتا بچے کی حفاظت کر رہاتھا۔
جب کسان کمرے  میں آیا تو اس نے دیکھا کہ بچے کا جھولا نیچے گرا ہوا تھا  اور ہر طرف خون   ہی خوں تھا  اور بچہ غا ئب تھا۔
کسان سمجھ گیا کہ کوئی  جنگلی جانور بچے کو کھا گیا ہے ۔اب وہ بہت اداس اور پریشان ہو گیا تھا ۔
پھر اس نے کتے کو دیکھا جو زمین پر لیٹا ہوا تھا اور اس کے منہ اور جسم پر خون لگا ہوا تھا ۔کسان کو بہت غصہ آیا اس نے کلہاڑی اٹھائی اور کتے کو مارا  ۔بیچارہ کتا درد سے  چیخا  ا ور مر گیا ۔
اس کے بعد کسان بھاگتا ہوا جھولے کے پاس گیا اور اسے ٹھیک کیا ۔اس کا چھوٹا بچہ بلکل ٹھیک تھا اور سکون سے سورہا تھا۔
ایک  بڑا زہریلہ سانپ جھولے کے پاس مرا ہوا پڑا تھا۔
کسان ہکا بکا ہو گیا ، پر وہ خوش تھا کہ اسکا بچہ محفوظ ہے ،لیکن وہ بہت اداس بھی  تھا کہ اسکا وفادار کتا مر گیا ہے۔
اب وہ سمجھا کہ اس کے کتے نے اس کے بچے کو بچانے کے لئے سانپ سے مقا بلہ کیا تھا اور اسکو مار دیا تھا ۔اسے اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تھا۔
اس نے اپنے وفادار کتے کو بغیر سوچے سمجھے مار دیا تھا ۔اداس ہوتے ہوئے اس نے اپنے بچے کو اٹھایا۔

    سبق:                     غصے  کی حا لت میں کوئی فیصلہ مت کرو ۔ 

Share it

Do not miss

کسان اور کتا
4/ 5
Oleh